99

لندن کشمیر کانفرنس کا بھارتی حکومت سے ظالمانہ و انسانیت سوز اقدامات بند اور طویل کرفیو اٹھانے کیلئے برطانوی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ

لندن کشمیر کانفرنس کا بھارتی حکومت سے ظالمانہ و انسانیت سوز اقدامات بند اور طویل کرفیو اٹھانے کیلئے برطانوی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ

اسلام آباد(فائزہ شاکر بیوروچیف اسلام آباف)لندن میں ہونے والی کشمیر کانفرنس نے بھارتی حکومت سے ظالمانہ و انسانیت سوز اقدامات بند اور طویل کرفیو کو اٹھانے کیلئے برطانوی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کردیا،





کشمیر کانفرنس سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد، ممتاز کشمیری مجاہد رہنما الطاف احمد بٹ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین رشید ترابی، اورتحریک برطانیہ کے صدر راجہ فہیم نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس کا اہتمام برطانیہ کی ممتاز شخصیات نےکیا،





کانفرنس میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پہ مقررین نے کہاکہ بھارتی سرکار اور افواج مقبوضہ جموں وکشمیر اور لداخ میں اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کی خواہش پوری نہ ہونے پرکنٹرول لائن پر بسنے اور سری نگر کے کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد اور فائرنگ و گولہ باری کے بھونڈے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔

دنیا بھر میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے مودی کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے ، اسلئے وہ جھنجھلاہٹ کا شکارہوکر معصوم کشمیریوں کو قتل کررہے ہیں،کشمیر کی لیڈر شپ اس وقت اپنے حق آزادی کیلئے برطانیہ کی سرزمین پہ ہے ،برطانوی اراکین پارلیمان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ لاک ڈاون اور ظلم و جبر پہ مودی سرکار سے ہر فورم پہ بات کرینگے مقررین ریڈنگ کمیونٹی ہال میں خطاب کررہے تھے،اس موقع پہ برطانوی ممبر پارلیمنت میٹ روڈا ایم پی،ڈاکٹر فیلپس لی ایم پی،مس،راجہ فہیم کیانی،محی الدین ڈار، راجہ شکیل خان،




میاں محمد سلیم اور چوہدری منظور حسین،قونصلرطاہر مہر،وائس صدر لیبرل ڈیماکریٹ کنزرویٹیوقونصلر عبدالائزویگنگم بورو قونصل بھی موجود تھے ۔ الطاف احمد بٹ نے اس مو قع پر کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کیلئے دھڑکتے ہیں ، کشمیری برادری پاکستان کو اپنا قبلہ و کعبہ سمجھتی ہے




۔ کشمیریوں کی جدوجہد تحریک تکمیل پاکستان کا تسلسل ہے ۔اسلئے پاکستان پہ بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے لہو کا آخری قطرہ پاکستان کیلئے بہانا باعث فخر سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس وقت سخت عالمی دباؤ میں ہے،




وہ جلد ہی مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھانے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرکے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرنے پر مجبور ہوگا۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد نے کہا کہ وہ برطانوی حکومت اور ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کشمیر کا پہ غیر مشروط حمایت کی ،پبلک اکاونٹس کمیٹی آزاد کشمیر کے چئیرمین رشید ترابی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ یے




لہذا وہ اسکے حل کیلئے سنجیدہ اور مسلسل کام کریں، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ برطانیہ کی عوام اور انکے نمائندگان کشمیر کاز میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں انکی ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،تقریب کا اہتمام برطانیہ میں




مقیم ممتاز کشمیری شخصیات راجہ شکیل خان،میاں محمد سلیم ،چوہدری منظور حسین،برطانوی کونسلر طاہر مہر اور کونسلر عبدل لوئز نے کیا،تقریب میں برطانیہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ،انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں