117

تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام بڑی کشمیر کانفرنس عالمی برادری اور برطانیہ سے بھارت کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام بڑی کشمیر کانفرنس عالمی برادری اور برطانیہ سے بھارت کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد )تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام ایک بڑی” کشمیر کانفرنس” میں مختلف مکتبہ فکر اور سیاسی نظریات کی حامل شخصیات نے تنازعہ کشمیر پر یک زبان ہوکر اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق حل کرانے کے لیے عالمی برادری اور برطانیہ سے مودی سرکار پر دبائو ڈالنے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا،





تحریک کشمیر برطانیہ کی Derbyونگ کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک کائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید ترابی ،ممتاز حریت پسندکشمیری مجاہد رہنما الطاف احمد بٹ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی ،محمد غالب صدر تحریک کشمیر یورپ ،مولانا فضل احمد قادری پیٹرن ان چیف APIKCCاور محی الدین ڈار نے بطور مہمان شرکت کی





،اس موقع پر حریت پسندکشمیری ر ہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، بھارتی ظلم و جبر پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے،آج کشمیر جل رہا ہے وہاں کی 80لاکھ آبادی بھارت کے انتہا پسند ہندو حاکم کے رحم وکرم پر ہے،









اگر عالمی برادری نے آگے بڑھ کر مودی کی سرکوبی نہ کی تو یہ تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کا سبب بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکارمقبوضہ جموں و کشمیر و لداخ میں بسنے والوں کو معاشی اور معاشرتی طور پر اس قدر بدحال کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ تحریک آزادی چلانے کے قابل نہ رہیں




لیکن شاید کشمیریوں کی اپنی مٹی سے وفا اور عزم وہمت کے پہاڑ سے بزدل مودی آگاہ نہیں،پبلک اکائونٹس کمیٹی آزادکشمیر کے چیئرمین عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان کی 22کروڑ عوام کشمیریوں کی پشت پر ہیں ،




بھارت کے اندر بسنے والے سکھ ،مسلمان بھی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر سراپا احتجاج ہیں،مودی کی اس حرکت سے بھارت کے سیکولر جمہوریت کا چہرہ بے نقاب ہوچکاہے




، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور لداخ کی آزادی قریب ہے اج دنیا کشمیر کے تنازعہ سے پوری طرح آگاہ ہے کشمیر کے تنازعہ پر برطانوی پارلیمنٹ اور یورپی یونین قراردادیں لاچکی ہے،




جو کشمیر یو پاکستانی تارکینِ وطن کی کامیابی ہے ،تقریب میں لندن اور ڈربی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں