134

بھارت کا کنٹرول لائن پراسرائیلی ساختہ ٹینک شکن میزائل نصب کرنے کا منصوبہ

بھارت کا کنٹرول لائن پراسرائیلی ساختہ ٹینک شکن میزائل نصب کرنے کا منصوبہ

بھارت کا جنگی جنون مسلل بڑھتا جارہا ہے اور مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ساتھ کنٹرول لائن پر بھی جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔




بھارتی فوج کنٹرول لائن پر اسرائیلی ساختہ اسپائیک ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل نصب کررہا ہے۔




غیر ملکی میڈیا  کے مطابق بھارتی فوج نے اسرائیل سے 240 اسپائیک ٹینک شکن میزائل اور 12 لانچرز ہنگامی بنیادوں پرحاصل کیے ہیں اور بھارت ان میزائلوں کوکنٹرول لائن پر نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔




بھارت کی جانب سے اسرائیل سے ان میزائلوں کا سودا ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔




 رپورٹس کے مطابق یہ میزائل شیلٹرز اور  بنکروں کو تباہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں جب کہ اسپائک ٹینک شکن میزائلوں کو رات کے وقت میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں