چیئرمین ثمر فاؤنڈیشن ثمر سراج چوہدری کا ایکسپو سینٹر کراچی کا دورہ
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)کشمیر سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتیں کی۔۔اور کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر کشمیری کمیونٹی نے ثمر سراج چوہدری کا شاندار استقبال کیا
اور ثمر فاونڈیشن کے پاکستان اور آزاد کشمیر میں فلاحی کاموں کو بھی عوام نے زبردست الفاظ میں سراہا ثمر سراج چوہدری نے آزاد کشمیر سے آئی ہوئی کشمیری کمیونٹی کو کشمیری ثقافت اجاگر کرنے پر مبارکباد پیش کی.ثمر سراج چوہدری نے دورہ کے دوران کشمیری ثقافت کے اسٹالز کا وزٹ بھی کیا
اور کشمیری ثقافت کے حوالے سے کراچی سے تعلق رکھنے والے احباب کو آگاہ بھی کیا ثمر سراج چوہدری کے دورہ کے دوران منتظمین کی جانب سے شاندار استقبال بھی کیا گیا جب کہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے
ثمر سراج نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ صدیوں پرانی ہے اور کشمیری ثقافت نا صرف پاکستان بلکےپوری دنیا میں مشہور ہے اور ہمیں اپنے کشمیری ہونے پر فخر ہےاور جس طرح آزاد کشمیر کمیونٹی نے کراچی میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کیا
اس پر تمام احباب مبارکباد کے مستحق ہیں ایک سوال کے جواب میں ثمر سراج نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور جبری کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے چار ماہ سے پوری وادی میں تاریخ کا بدترین کرفیو نافظ کر رکھا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود اردیت دیا جائے۔