101

ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب کی ہدایت پر قائداعظم لائبریری لاہور میں کشمیر کی صورتِ حال پرسیمنار کاانعقاد

ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب کی ہدایت پر قائداعظم لائبریری لاہور میں کشمیر کی صورتِ حال پرسیمنار کاانعقاد

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب وحید اختر انصاری کی ہدایت پر آج قائداعظم لائبریری باغِ جناح لاہور میں کشمیر کی موجودہ صورتِ حال اور مسلم اُمہ کے کردار پر ایک سیمنار کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں سول سوسائیٹی،لائبریری پروفیشنلز،لائبریری کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

۔مہمان گرامی میں مہمان اعزاز ڈپٹی سیکرٹری عارف عمرعزیز محکمہ آرکائیوز انیڈ لائبریریز پنجاب نے بطور خاص شرکت کی۔اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے

اور خاص کر موجودہ صورتِ حال میں مسلم اُمہء کے اتحاد سے ہی کشمیر کے مسئلہ کو حل کی طرف لے جایا جاسکتا ہے۔ میڈم سعیدہ خان چیف لائبریرین قائداعظم لائبریری باغ جناح لاہور نے اپنے خطاب میں کہا

کہ آج مسلم اُمہ ء کو کشمیر کے مسئلہ پر اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے ۔جب تک مسلمان اپنے صفوں میں اتحاد پیدا نہیں کریں گے اس دیرینہ مسئلہ کا حل ناپید ہے۔ پروگرام کے چیف گیسٹ سردار ساجد محمود انچارج کشمیر سنٹر لاہور نے کشمیر کی موجودہ صورتِ حال اور مسلم اُمہ ء کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی ۔

اور اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کے مختلف چینل کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور پوری دُنیا اور خاص کر مسلم اُمہء کو حالات کی سنگینی کی طرف مائل کرنا بہت ضروری ہے ۔

ہم چاہیے کہ ہمارا بیانیہ پاکستانی ہونے کے ناطے کشمیر کے حوالے سے ایک ہونا چاہیے ۔ہمیں ملکی سطح سے اور انفرادی سطح پر سخت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پروگرام کوارڈینٹر شیرافضل ملک نے سمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشاء بلکہ پوری دُنیا کا امن دائو پر لگا ہوا ہے

۔بلاشُعبہ حکومت پاکستان کی اچھی خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پوری دُنیا میں اُجاگر ہوا اور یو۔این۔او کے چارٹر کا حصہ بنا۔لائبریری میں کشمیر پر کتب کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا

جس پر سیمنار میں شرکت کرنے والے افراد نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔اور لائبریری کے اندر کشمیر پر لکھی جانے والی کتابوںپر گہری دلچسپی ظاہر کی کہ ایسے مواقع پر موضوع کے مطابق کتابوں کی نمائش لگانا

ایک صحت مند اقدام ہے۔سمینار میں لائبریری پروفیشنلز میں میڈم سلمیٰ عباس، شیخ عبدالرحیم،میڈم ذکیہ مراد ،مس فروا تقی،قائداعظم لائبریری کے ایڈمن آفیسر مظہر اقبال نے بطورخاص شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں