106

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری عوام کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ ثمر سراج چوہدری

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری عوام کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے 26جنوری بھارت کے نام نہاد یوم جموریہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو کشمیری عوام کسی صورت تسلیم نہیں کرتے

مقبوضہ کشمیر بھارتی جاریت اور لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام کے بعد بھارت خود کو کس طرح جمہوری ملک کہہ سکتا ہے کشمیری عوام بھارت کو جمہوری ملک کھبی نہیں مانتے ثمر سراج نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد کشمیریوں کی خصوصی حثیت ختم کرکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین کرفیو لگا

کر وہاں کی عوام کو قید کردیا ہے ادویات راشن اور موصلاتی رابطہ ختم کرکہ بھارت نے کشمیریوں کو معصور کردیا ہے اس تمام صورت حال کے باوجود جمہوریت کا ڈھونگ کرنے والے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے

ثمر سراج نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل کے لیے آج تک لا کھوں کشمیری اپنی جانوں کا نظرانہ ہیش کرچکے ہیں

سیکنڑوں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہزاروں بچے یتیم ہوچکے ہیں جب کہ پیلٹ گن سے ہمشیہ کے لیے بنیائی سے محروم ہوچکے ہیں اس تمام صورت حال پر اقوام عالم نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں

مگر کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کمی نہیں آسکی ہے اور بھارت طاقت اور جبر سے کشمیریوں کو ان کا حق خود اردیت کے حصول سے پیچھے ہٹانے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں