173

ثمر سراج چوہدری کا نیلم چانگن پل کی مرمتی کا اعلان

ثمر سراج چوہدری کا نیلم چانگن پل کی مرمتی کا اعلان

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے گزشتہ روز نیلم چانگن پل سے گر کر جان کی بازی ہارنے والی بچی کی خبر پر نوٹس لے لیا چانگن پل کی مرمتی کا اعلان کردیا

انہوں نے معصوم بچی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیلم کے حکمران نیلم کے مسائل کی جانب توجہ دیں خطرناک جہگوں پر پرانے اور خستہ حال پل لگے ہوئے ہیں

جو آئے روز قیمتی انسانی زندگیاں نگل رہے ہیں اس موقع پر ثمر سراج چوہدری نے اللہ کی رضا کے لیے ثمر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے چانگن پل کی مرمتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والی بچی پورے نیلم کی عوام کی بیٹی تھی جس کی وفات پر دکھ ہے اور دعا گو ہیں

کہ اللہ تعالی ہماری بیٹی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ثمر سراج نے مزید کہا کہ جس حد تک ممکن ہوا ہمشیہ کی طرح اپنی عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور عوامی خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں