Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عباسپورین سوشل گروپ کے زیر اہتمام ھیپاٹائٹس بی اور سی کے بارے میں آگاہی پروگرام

عباسپورین سوشل گروپ کے زیر اہتمام ھیپاٹائٹس بی اور سی کے بارے میں آگاہی پروگرام

عباسپورین سوشل گروپ کے زیر اہتمام ھیپاٹائٹس بی اور سی کے بارے میں آگاہی پروگرام

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)عباسپورین سوشل گروپ کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عباسپور کے ہال میں ” ھیپاٹائٹس بی اور سی ” کے بارے میں ایک آگاھی پروگرام زیر صدارت عابد ایوب خان صدر گروپ کا انعقاد کیا گیا – پرنسپل کالج چوھدری محمد عبداللہ مہمان خصوصی تھے – پروگرام میں ڈاکٹر تقی انور ( ماھر امراض جگر و معدہ )

ڈاکٹر محمد عارف ماگرے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ھیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب اور ڈاکٹر محمد رفیق سابق سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر نے ھیپاٹائٹس بی اور سی پر مفید معلومات (علامات بچاؤ اور علاج  )
فراھم کیں – سامعین نے کے سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے – ڈاکٹروں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ باربر شاپس پر خصوصی احتیاط کو مدنظر رکھیں اور بہتر یہ ھے کہ اپنی کٹ رکھیں جس میں حجامت کرانے کا ضروری سامان ھو اس کے علاؤہ کسی ھسپتال میں ٹیکہ لگوانے سے پہلے نئی سریج کو یقینی بنائیں

– پروگرام میں کالج کے عملے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور سوشل گروپ کی اس سرگرمی کو بہت مفید قرار دیا . مہمان خصوصی پروفیسر محمد عبداللہ پرنسپل نے مستقبل میں بھی گروپ سے تعاون کا یقین دلایا

– شرکاء پروگرام نے اس مفید سرگرمی میں محکمہ صحت کے افراد کی عدم دلچسبی کاشکوہ بھی کیا – صدر گروپ نے کہا کہ گروپ کی طرف سے سب کو شرکت کی دعوت دی تھی لیکن شاید موسم کی خرابی اور سخت سردی

کی وجہ سے انکی بہتر نمائیندگی نہ ھو سکی –
صدر گروپ نے یقین دلایا کہ انکا گروپ مستقبل میں بھی مفاد عامہ کی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا اور ان سرگرمیوں کے لئے گروپ کے ڈونر ممبران کا بطور خاص شکریہ ادا کیا

Exit mobile version