90

گڑھی دوپٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے سینٹر کے نوٹفیکسشن کے خلاف عوام سراپا احتجاج

گڑھی دوپٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے سینٹر کے نوٹفیکسشن کے خلاف عوام سراپا احتجاج

مظفرآباد( مرزا شہزاد نمائندہ مظفرآباد)گڑھی دوپٹہ اسماء اکیڈمی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے سینٹر کے نوٹفیکسشن کے خلاف عوام سراپا احتجاج

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظفرآباد کے گنجان آباد علاقے گڑھی دوپٹہ اسماء اکیڈمی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے خصوصی بلاک قائم کرنے کے نوٹفیکشن کے بعد تاجران گڑھی دوپٹہ طلبہ سیاسی و سماجی افراد کی جانب سے نوٹفیکشن کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی

اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسکی قیادت صدر پریس کلب گڑھی دوپٹہ مرزا اختر اقبال سابق ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی گڑھی دوپٹہ شریف عباسی تاجر رہنما راشد شیخ آفتاب سہلیریا امجد آمین پی ٹی آئی رہنما سید تبریز کاظمی راجہ افتخار احمد خواجہ غلام نبی شریف عباسی ودیگر نے کی اور اس انتظامیہ سے فوری طور پر علاقہ گڑھی دوپٹہ سے اس سینٹر کو شفٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے

کہا کہ اس علاقے میں ہزاروں افراد طلبہ اور عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھلینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور کسی صورت اس علاقے میں کرونا کے مریضوں کے لیے سینٹرز نہیں کھولنے دیا جائے گا




جسکے بعد اے ڈی سی عاصم اعوان نے تاجران اور سول سوسائیٹی سے مزکرات کرتے ہوئے نوٹفکیشن کو روکنے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے احتجاج کو موخر کردیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں