آزادکشمیر بھر کے وین ،رکشہ،بس ڈرائیورز،باربرز کے لیے عید سے قبل امدادی پیکج دیاجائیگا وزیراعظم آزادکشمیر
آزاد کشمیر (بنارس راجپوت نمائندہ آزاد کشمیر )میرپورآزادکشمیروزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان میرپور پہنچ گئے
راجہ فاروق حیدر خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اٹھاے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو بریفنگ دی گئی
آزادکشمیر بھر کے وین ،رکشہ،بس ڈرائیورز،باربرز کے لیے عید سے قبل امدادی پیکج دیاجائیگا آخری عشرہ بڑا چیلنج ہے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد میں کمی ہوئی تو مکمل لاک ڈاون بحال کیا جاسکتا ہے
آزادکشمیر میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بڑا چیلنج ہے اس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں انتظامیہ پولیس محکمہ صحت سمیت دیگر شعبہ جات نے شاندار خدمات سرانجام دیں
عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں نئے کپڑوں کی خریداری سے گریز کریں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان