وزیراعظم آزادکشمیر وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کی امدادی رقم کو اونٹ کے منہ میں زیرہ ڈالنے کے مساوی کریں، شوکت جاوید میر
آزاد کشمیر (بنارس راجپوت نمائندہ آزاد کشمیر )پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس،لاک ڈاؤن اور لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے تباہ حال عوام کو حکومتی امداد نہ ملنے کے باوجود اگر آنے والے بجٹ سے قبل چھ ارب روپے کی خطیر رقم لپس ہو گئ
تو یہ بہت سارے اچھے کاموں پر مور کے پاوں ثابت ہو گی۔قانون ساز اسمبلی کے رواں اجلاس میں متحدہ اپوزیشن ہوم ورک کے ذریعے حکومت کو ٹف ٹائم دے کر عوام کے لئے ریلیف پیکج حاصل نہ کر سکی تو یہ سیاسی ناقدین کے فرینڈلی اپوزیشن کے دعوے پر مہر تصدیق ثبت ہو جائے گی۔
سیاسی جماعتوں کے سربراہان بھی عوامی قومی مفادات کی خاطر زبان بندی کا چلہ ختم کرتے ہوئے دوستانہ مراسم کو خلق خدا پر قربان کریں۔اس لیے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان صاحب متوسط طبقات،درمیانے حیثیت کے کاروباری،ٹرانسپورٹ سے وابستہ خاندانوں،پرائیویٹ سکول،
کالجز،وکلاء,جملہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طلبات،صحافیوں اور چھوٹے ملازمین کے لئے فراخ دلی سے انقلابی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کی امدادی رقم کو اونٹ کے منہ میں زیرہ ڈالنے کے مساوی کریں۔میڈیا سے بات چیت کر