پاکستان اور آزاد کشمیر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیس تشویشناک ہیں ثمر سراج
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے مرض میں دن بددن اضافہ تشویشناک حد تک پہنچ چکا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں کرونا کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے عوام جس حد تک ممکن ہو
احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمدرآمد کریں بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے اور بھیٹر والی جہگوں پر جانے سے مکمل اجتناب کیا جائے اور ماسک اور سینٹایزر کا استعمال ہر حال میں کیا جائے ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ آئے روز کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ہسپتالوں میں جگہ کم پڑھ رہی ہے عوام کی بےاحتیاطی اور غیر سنجیدگی کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا سببب بن سکتی ہے
انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی جلد اس وبائی مرض کا خاتمہ فرمائے اور کرونا خدشات کے باوجود فرنٹ لائن اور جان کے پرواہ کیے بغیر اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے والے ڈاکٹرز حضرات کو سلام پیش کرتے ہیں اور فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نظرانہ پیش کرنے والے ان تمام ٰڈاکٹرز حضرات کو سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس وقت جو بھی مریض اس مرض کا مقابلہ کررہے ہیں سب کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں