جرائم پیشہ شخص محمد عمران ولد صابر مغل نے جینا محال کر دیا،شراب نوشی کرکے گھر میں گھس کر گالم گلوچ اور قتل کی دھمکیاں معمول بنا لیا 91

جرائم پیشہ شخص محمد عمران ولد صابر مغل نے جینا محال کر دیا،شراب نوشی کرکے گھر میں گھس کر گالم گلوچ اور قتل کی دھمکیاں معمول بنا لیا

جرائم پیشہ شخص محمد عمران ولد صابر مغل نے جینا محال کر دیا،شراب نوشی کرکے گھر میں گھس کر گالم گلوچ اور قتل کی دھمکیاں معمول بنا لیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار) جرائم پیشہ شخص محمد عمران ولد صابر مغل نے جینا محال کر دیا،شراب نوشی کرکے گھر میں گھس کر گالم گلوچ اور قتل کی دھمکیاں معمول بنا لیا ،ایک دفعہ گرفتار ہوا ضمانت کے بعد پھر وہی معمول،اسلام گڑھ تھانے میں کوئی شنوائی نہیں، درخواست دینے گئے تو اے ایس آئی منظور نے درخواست گزار کو گالم گلوچ کی اورکئی گھنٹے حوالات بند رکھا، ایس ایس پی سے مارک شدہ درخواست پر بھی کاروائی نہ ہوسکی، ہماری جان و مال اور عزتوں کو وزیراعظم اور آئی جی پولیس تحفظ فراہم کریں اور ملزم کو گرفتار کرکے کڑی سزا دلوائی جائے بصوت دیگر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے

ریحانہ کوثر زوجہ محمد صدیق ساکن طارق آباد کی خاوند محمد صدیق،پسران اویس صدیق،ندیم صدیق،جہانگیر صدیق اور دختران کے ہمراہ چنار پریس کلب اسلام گڑھ میں کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق طارق آباد کی رہائشی خاتون ریحانہ کوثر زوجہ محمد صدیق نے چنارپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ

محمد عمران ولد صابر مغل جو کہ طارق آباد کا رہائشی ہے آئے روز ہمیں تنگ کرتاہے شراب کے نشے میں دُھت ہمارے گھر داخل ہوا جس پر ہم نے پولیس کو اطلاع دی اور گرفتار ہوا ضمانت کے بعد دوبارہ اس نے وہی حراکات شروع کردی ہیں آئے روز ہمارے گھر داخل ہو کر گالم گلوچ

،قتل اور میری بیٹیوں کو اغواہ کرنے کی دھمکیاں دیتا اور ہمیں بدنام کرتا ہے گزشتہ روز بھی آتشیں اسلحہ لے کر اور شراب کے نشے دُھت ہمارے گھر داخل ہوا جس پر تھانہ پولیس اسلام گڑھ کو تحریری درخواست دی مگر اے ایس ائی منظور نے گالم گلوچ کی اور درخواست لینے سے انکار کردیا اور میرے بیٹھے کو حوالات میں کئی گھنٹے بند رکھا بعدازیں خود ہی چھوڑ دیا جس پر ہم نے دادرسی اور قانونی کاروائی کے لئے ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم سے درخواست مارک کروا کر دی جس پر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی انھوں نے مزید کہا کہ میری بیٹی جو شادی شدہ ہے

اس کا خاوند فوج میں ہے اس کے گھر میں بھی داخل ہو کر اسے دھمکیاں دیتا اور ہمیں بدنام کرتا ہے ہماری جان و مال اور عزتیں غیرمحفوظ ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی پولیس ایک عادی مجرم کو کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہے جس کے خلاف پہلے بھی متعدد پرچے درج ہیں اور عادی مجرم ہے اس کے خلاف پولیس کاروائی کرنے کے بجائے ہمیں ہی مشکوک بنا رہی ہے ہماری عزتوں اور جانوں سے کھیلنے والے کو پولیس تحفظ دینے کے بجائے فوری کاروائی کرے اور مجرم کو کیفر کردار تک پہنچائے بصورت دیگر ہم احتجاج اور خودسوزی پر مجبور ہوں گے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام اور وزیراعظم آزادکشمیر سے درخواست ہے کہ وہ ہماری داد رسی کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کرے اور بدتمیز اے ایس ائے منظور جیسے کرپٹ لوگوں کا تبادلہ کر کے اسلام گڑھ میں باشعور اور زیرک انسان کو لگایا جائے جو عوام کے مسائل حل اور دادرسی کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں