دوکانیں بند کر وا کر نہ توحکومت کو کوئی فائدہ ہوتا ہے نہ ہی ہماری کوئی خواہش ہے کہ کوئی بے روزگار رہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)دوکانیں بند کر وا کر نہ توحکومت کو کوئی فائدہ ہوتا ہے نہ ہی ہماری کوئی خواہش ہے کہ کوئی بے روزگار رہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر وباء جب آتی ہے تو سب کچھ تباہ و برباد کر دیتی ہے۔ راجہ فاروق حیدرمساجد کی آبادکاری کے لیے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمدکیا جائے۔تاجر برادری اس بات کی اگر ضمانت دے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد اور ایس او پیز کی خلاف کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی
تو لاک ڈاؤن میں نرمی کر سکتے ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو نرمی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے مگر اس کے باوجو د بھی اگر خلاف ورزیاں رہی،بے احتیاطی ہوئی تو پھر عوام کی حفاظت کے لیے کرفیو لگائیں گے۔ فاروق حیدر خان تاجروں کی مشکلات کا احساس ہے ہم کسی کو پریشانی میں مبتلا نہیں کرنا چاہتے۔راجہ فاروق حیدر