فاروق حیدر کی کا رکردگی کا بھانڈاسردار سکندر حیات نے بیچ چورہائے میں پھوڑ دیا
کوٹلی(نمائندہ خصوصی ) آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینیر نائب صدر چوھدری محمد یاسین نے کہا ھے کہ مسلم لیگ ن کی ساڑھے چار سالہ کارکردگی و تعمیرو ترقی کا دعوی کرنے والوں کا بھانڈا وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے مربی سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات نے بیچ چورھائے میں پھوڑ دیا ھے اور بالخصوص کوٹلی کے حوالےسے حقائق سامنے لے آئے ھیں اب کوٹلی کے عوام آیندہ عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے اپنے مستبقل کا بہتر فصیلہ کر سکتے ھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے بیان پر گذشتہ روز تبصرہ کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات نے
درحقیقت فاروق حیدر حکومت کو چارج شیٹ کر دیا ھے ھماری بات کو تنقید برائے تنقید کہا جاتا تھا اور اب اس حکومت کے تعمیر و ترقی کے کھوکھلے اعلانات کی کلی خود حکمران جماعت کی سب سے بڑی شخصیت نے کھول دی ھے جن کا بیٹا فاروق سکندر خود کابینہ کا حصہ ھے اور یہ کہنا کہ اسے بہت پہلے مستفی ھو جانا چاھئے تھا اس حکومت پر مکمل عدم اعتماد کے مترادف ھے اب ان کو برسر اقتدار رھنے کا کوئی حق نہیں انہوں نے کہا سکندر حیات صدر ریاست دو مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ھیں ان کی اس موقع پر چارج شیٹ بڑی اھمیت کی حامل ھے انہوں نے کہا
کہ ایک کھرب سے زائد کے فنڈز دارلحکومت سے میرپور تک کس جگہ استمال ھوئے آن کا کسی جگہ سراغ نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ یہ چارج شیٹ اس جگہ سے جاری ھوئی ھے جہاں فاروق حیدر ملاقات کے لئے ھاتھ باند کر کھڑے رھتے تھے انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر کو ان کے سیاسی استاد اور سرپرست نے ناقابل اعتبار قرار دیا ھے انہوں نے کہا کہ ھم نے ھمیشہ مثبت تنقید کی ھے آج سردار سکندر حیات نے ان کئ تعمیر ترقی کا پول بیچ بازار کھول دیا ھے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں ھوئی جو آج بھی نظر آتی ھے