عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل کے حوالے سے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں منعقد 188

عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل کے حوالے سے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں منعقد

عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل کے حوالے سے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں منعقد

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل کے حوالے سے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی. شہریوں کی بہتر سہولیات کے لیے سائبان، کرسیوں اور پانی کے انتظامات کیے گئے. سینکڑوں کی تعداد میں سائل اپنے اپنے مسائل لے کر آئے.عوامی خدمت کھلی کچہری کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کرتے رہے . اس موقع پر لائنز ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران اور ان کا ماتحت ریونیو عملہ 3 بجے تک ایک چھت کے نیچے موجود رہا اور اس دوران تمام سہولیات درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری،

انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا فوری اجراء اور ریونیو کے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں سہولیات بروقت فراہم کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے تمام شہریوں سے دریافت کیا کہ آپ میں سے کسی بھی شہری کو تحصیل جہانیاں کے آفسران یا ان کے ماتحت عملے سے شکایت ہوتو بتائیں تاکہ آپ کا فوری ازالہ کیا جا سکے. اس دوران خود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے درجنوں کلائنٹس کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات صادر کیے. خواتین اور بزرگوں کے پاس جا کر مسائل سنے اور پہلی فرصت میں داد رسی کی.

آپ کے ساتھ تحصیلدار جہانیاں محمد طاہر عباس کچھی نے بھی آپ کے احکامات پر فوری عمل کرتے رہے . سروس سنٹر انچارج محمد وسیم اور ایل آر او رضوان نے بھی آپ کے احکامات کی فوری تعمیل کی. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے ڈومیسائل برانچ کو ہدایت کی کہ جو بھی سائل ڈومیسائل کے لیے آئے سائل کو آج ہی پہلی فرصت میں ڈومیسائل کا اجراء کریں .شہریوں نے حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کے اس بروقت اقدام کو سراہا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں