Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قائداعظم میموریل تفریحی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قائداعظم میموریل تفریحی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قائداعظم میموریل تفریحی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قائداعظم میموریل تفریحی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قائداعظم میموریل تفریحی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ سنگ بنیادرکھنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم آزادکشمیر نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک فلسطین کی حمایت میں اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کریں۔اسرائیل کے سپورٹر مغرب پر اقتصادی دباؤ بڑھایا جائے۔فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ جلد ہو گا۔انہوں نے کہا

کہ آزادکشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آمدہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کر رہے ہیں۔سیاحت کے مواقع فراہم کرنے سے بے روزگار ی کم ہو گی۔آزادکشمیر بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے پارک بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں اس پارک کے لیے رقم مختص کریں گے۔یہ پارک اس علاقہ میں سیاحتی سرگرمیوں کے لیے اہم کردار ادا کر ے گا۔ یہاں تخلیق ہونے والی آسامیوں پر مقامی افراد کو ترجیحی بنیاد پر ایڈجسٹ کیا جائے۔

اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ وزیر زراعت مسعود خالد، سیکرٹری زراعت محمد بشیر بٹ، ڈی جی زراعت خواجہ خورشید لون بھی موجود تھے۔ جبکہ ممبرالیکشن کمیشن و سابق سیکرٹری زراعت فرحت علی میر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ چونکہ اس پارک کا ڈیزائن انہوں نے بنایا تھا اس لیے وہ خصوصی طور پر موجود تھے۔سیکرٹری زراعت نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی نوعیت کا یہ منفرد پارک ہو گا

یہ نہ صر ف اس علاقے کے لوگوں کے لیے بلکہ باہر سے آنے والے افراد کے لیے بھی بڑا تفریحی مرکز ہو گا۔ لوگ یہاں فیملی کے ساتھ بھی آ سکیں گے۔کوشش اس بات کی گئی ہے کہ اس پار ک میں لوگوں کو قدرتی ماحول کے ساتھ ساتھ ہماری پرانی نادر و نایا ب اشیاء،مقامی سطح پر پیدا ہونے والی سبزیاں، مقامی قیمتی پرندے،جانور رکھنے کے علاوہ مچھلیوں کا بھی تالاب بنانے کا پروگرام ہے۔
محکمہ زراعت نے وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر قائداعظم میموریل پارک کا سنگ بنیادکے لیے نہ صرف جگہ مختص کی ہے بلکہ اس کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ آزادکشمیر کا سب سے بڑا تفریحی پارک ہو گا،اس کو مختلف حصو ں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں مقامی اشیاء کا میوزیم بھی ہو گا۔

کچھ حصہ میں مقامی سبزیوں کی کاشت بھی ہو گی۔ پارک کی کل اراضی ڈیڑھ سو کنال ہے۔ پارک چونکہ کے دریا کے ساتھ ہے اس لیے اس پر ایک فٹ برج بھی لگایا جائے گا۔چڑیا گھراور مچھلی کے تالاب کی تعمیرکو بھی مجوزہ منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے ہمراہ 1944میں مظفرآباد کا دورہ کیا

اور دومیل میں قائم ریسٹ ہاؤس میں قیام کیا۔ شہریان مظفرآباد نے ان کا عشائیہ دیا تاہم قائد اعظم عشائیہ میں تو ناساز طبیعت کے باعث عشائیہ میں تو شرکت نہ کر سکے مگر اگلے دن قائد اعظم نے خود ظہرانہ اہلیان و عمائدین مظفرآباد کے اعزاز میں دیا۔ اس جگہ سے نہ صرف حضرت قائداعظم گزر کر گے۔ سرینگر روڈ پر مستقبل قریب میں اس پارک کی اہمیت ہر لحاظ سے انفرادی ہے۔

Exit mobile version