محکمہ مالیات سے صغیر احمد سلہریا کی مستقل ترقیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا 133

محکمہ مالیات سے صغیر احمد سلہریا کی مستقل ترقیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

محکمہ مالیات سے صغیر احمد سلہریا کی مستقل ترقیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)صغیر احمد سلہریا مستقل بنیادوں پر ڈپٹی سیکرٹری مالیات بجٹ ترقیاب۔محکمہ کے افسران ،اہلکاران و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مبارکباد ۔ محکمہ مالیات سے صغیر احمد سلہریا کی مستقل ترقیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وہ اس سے قبل کرنٹ چارج بنیادوں پر بطور ڈپٹی سیکرٹری مالیات فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ و ہ محکمہ مالیات میں بجٹ آفیسر بھی تعینا ت رہے ہیں۔

صغیر احمد سلہریا کا شمار محکمہ مالیات کے انتہائی قابل آفیسران میں ہوتا ہے جو اکنامکس میں ایم فل کی ڈگری کے حامل انتہائی پروفیشنل آفیسر ہیں ۔ انکی ترقیابی سے جہاں محکمہ مالیات کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی وہیں بجٹ کا شعبہ مزید مضبوط ہو گا ۔ محکمہ کے افسران ،اہلکاران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے صغیر احمد سلہریا کو ترقیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں