این سی او سی ،آزاد کشمیر الیکشن 2ماہ تاخیر سے کرنے کی سفارش کردی 120

این سی او سی ،آزاد کشمیر الیکشن 2ماہ تاخیر سے کرنے کی سفارش کردی

این سی او سی ،آزاد کشمیر الیکشن 2ماہ تاخیر سے کرنے کی سفارش کردی

آزاد کشمیر(بنارس راجپوت)NCOC آزاد کشمیر الیکشن 2ماہ تاخیر سے کرنے کی سفارش کردی۔کرونا کے آزاد کشمیر کے اندر بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے مد نظر ادارہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا کہنا ہے الیکشن۔سے بڑے پیمانے پر کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے اس لیے دو ماہ کے لیے الیکشن کو ملتوی کیا جائے تا کہ ویکسینیشن کا عمل بڑھ سکے۔

دوسرا رخ
این سی او سی کو آزاد کشمیر میں ہونے والے سیاسی جلسے جلوسوں سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ محسوس نہیں ہوا کبھی، سیاسی اجتماعات میں کورونا چھٹی کرتا رہا لیکن الیکشن میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ جائے گا، وہ کورونا جو پاکستان کے ضمنی انتخابات میں بھی نہیں پھیلا۔
الیکشن ملتوی ہونے کا سب سے بڑا فائدہ پی ٹی آئی اور سب سے بڑا نقصان مسلم لیگ (ن) کا ہوسکتا ہے، کیونکہ وہ پی ٹی آئی جو ابھی تک الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے وہ دو ماہ کی ورکنگ سے دو تہائی والی پوزیشن میں جاسکتی ہے کیونکہ ان دو ماہ میں ن لیگی وزیر اور الیکٹیبلز جو اس وقت تک مناسب دام نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہوسکے ان کے دام طے ہوجائیں گے۔جنبش قلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں