آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری عظیم بخش چوہدری کی اسلام گڑھ مہاجر کالونی نمبر ایک میں انٹری 165

آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری عظیم بخش چوہدری کی اسلام گڑھ مہاجر کالونی نمبر ایک میں انٹری

آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری عظیم بخش چوہدری کی اسلام گڑھ مہاجر کالونی نمبر ایک میں انٹری

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری عظیم بخش چوہدری کی اسلام گڑھ مہاجر کالونی نمبر ایک میں انٹری۔ تمام برادریوں کے سو سے زاہد خاندانوں نے مشترکہ طور پر عظیم بخش چوہدری کی حمایت کرنے کا اعلان۔پانچ سال ایک کارکن کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کی ۔نذیر انقلابی کو چکسواری سے چار ہزار ووٹ دلواے۔

بدلےمیں ایک کلو میٹر سٹرک نہیں ملی۔مسلم لیگ ن کا ٹکٹ میرا حق تھا فاروق حیدر ۔مجید گٹھ جوڑ کی وجہ سے مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔چوہدری مجید حلقہ کےغدار اور فاروق حیدر پارٹی غدار ہیں۔جو وعدہ کروں گا پورا کروں گا۔ان خیالات کااظہار عظیم بخش چوہدری نے اسلام گڑھ کالونی نمبر 1میں بڑی انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس سے پہلے کالونی نمبر 1کے مکینوں نے اسلام گڑھ آمد پر بڑی موٹر ساہیکل ریلی کےساتھ استقبال کیا اور بازار کا چکر لگایا۔پنڈال میں پہنچنے پر کالونی نمبر ١ کےمکینوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

اور شاندار پرجوش نعروں میں استقبال کیا۔تقریب سے پیپلز پارٹی ۔ن لیگ ۔پی ٹی آٸی چھوڑ کر عظیم بخش کے قافلے میں شامل ہونے والوں صوفی گلاب دین۔چوہدری بشارت۔حاجی محمد رفیق۔شیخ واجد۔شہزاد امین ۔اشرف قادری۔اویس مشتاق چوہدری۔محمد زیشان ضمیر نے بھی خطاب کیا اور بھرپور سپورٹ اور کمپٸن کرنے کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے

عظیم بخش چوہدری نےکہا کہ اب میری جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے سیاست میں آیا ہوں تو ساری زندگی اب سیاست ہی کروں گا

عوام کی خدمت میرا منشور ہے جھوٹے وعدے کرنا میری عادت نہیں جو کہوں گا اس پر پورا اتروں گاعملی کام پر یقین رکھتا ہوں۔جس طرح کالونی نمبر١ کے لوگوں میں مجھ پر اعتماد کیا استقبال کیا کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ہمارے ایک بزرگ چالیس سال اقتدار میں رہے لیکن عوام کے مساٸل حل نہیں کر سکے۔انقلابی صاحب میں سیاستدان کی ایک خوبی بھی نہیں

۔میرے چار ہزار ووٹرز پر انھوں نے سولہ کروڑ فنڈز میں سے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا۔اس کےباوجود اپنےلوگوں کی جتنا ہو سکا ان کی خدمت کی ۔میں یہ الیکشن جیتنے کے لیے لڑ رہا ہوں ایسی ہی میٹنگز اب روز ہوں گی۔آج یہاں سو سے زیادہ خاندان میرےساتھ شامل ہوے ۔یہ سو خاندان نہیں بلکہ پورے حلقے سے ان کے ساتھ ہزار خاندان جڑا ہے۔الیکشن ہر صورت لڑوں گا۔نہ لڑ سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں