اسلام گڑھ میں ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیا گیا 212

اسلام گڑھ میں ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیا گیا

اسلام گڑھ میں ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیا گیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار)اسلام گڑھ میں ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر میرپور منیر احمد قریشی نے صفائی مہم کا آغاز دعائیہ تقریب سے کیا اس موقع پر نائب تحصیلدار راجہ آصف منیر۔میونسپل مجسٹریٹ راشد محمود چوہدری۔چیف آفیسر بلدیہ عدنان السلام بٹ۔گرداور منظور حسین۔سیکرٹری بلدیہ خرم جہانگیر۔گرداور منظور حسین۔اکاوٹننٹ بلدیہ شوکت علی چوہدری۔۔سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق علی رفیقی ۔حافظ منیر احمد۔چوہدری محمد ریاض’

۔سینیر کلرک راجہ دریز خان ۔راجہ بشارت حسین۔وقاص احمداور دیگر بلدیہ ملازمین موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر میرپور منیر احمد قریشی نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ ملازمین اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں صفاٸی نصف ایمان ہے تاجر اور اردگرد رہنے والے لوگ بلدیہ سے تعاون کریں شام کوصفاٸی کر کے کوڑا بیگ میں ڈال کر ڈرم میں ڈالیں تاکہ صفاٸی میں آسانی ہو۔انھوں نے کہا کہ صفاٸی کی یہ مہم پورا ہفتہ جاری رہے گی

ہم اسلام گڑھ بازار اور ملحقہ ایریہ میں بھرپور صفائی مہم چلاہیں گے صاف ستھرا اسلام گڑھ بناہیں گے اور یہ سلسلہ اس کے بعد بھی جاری رہے گا اس موقع پر ٹریفک پولیس ملازمین کو ٹریفک کی روانی اور پارکنگ مسائل پو توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور دوکانداروں سے ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کے لیے بھی احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں