ميرپور آزادکشمیر زوبيا نازلى ميموريل ٹرسٹ كى گورننگ باڈی کے انتخاب كے لئے تنظيم ممبران كا اجلاس الیکشن کمیشن کے فرائض سوشل ویلفئیر آفیسر ضلع میرپور ملک نثاراحمد نے سرانجام دیے.
ميرپور آزادکشمیر (نمائندہ خصوصی)زوبيا نازلى ميموريل ٹرسٹ، ميرپور آزادکشمیر كى گورننگ باڈی کے انتخاب كے لئے تنظيم ممبران كا اجلاس عام مقامى هوٹل ميں منعقد هوا جس میں الیکشن کمیشن کے فرائض سوشل ویلفئیر آفیسر ضلع میرپور ملک نثاراحمد نے سرانجام دیے. اجلاس ميں گزشته عرصه كے دوران كى كاركردگى اور آينده كے منصوبوں كے حوالے سے تنظيم كے ممبران كو آگاه كيا كيا.اجلاس ميں متفقہ طور پر آينده تين سال كيلبے
خواجہ ظفر اقبال (صدر)، اختر حسين اختر (نائب صدر اول)، محترمہ ناظمہ ارشد ( نائب صدر دوئم ) طارق محمود (سيكرٹرى جنرل) معروف اعظم (سيكرٹرى انفارميشن)، ياسمين بى بى (ڈپٹى سيكريٹرى جنرل )، خواجه ممتاز غلى (سيكرٹرى فنانس) كے علاوه سات ايگزيكٹيو ممبران منتخب قرار پايے. اليكشن كميشنر ملک نثار احمد اور زوبيا نازلى ميموريل ٹرسٹ کے ديگر ممبران نے نئے منتخب هونے والے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور اس یقین کا اظہار کیا
کہ وه محنت اور لگن سے کام کریں گے. اس موقع پر سبكدوش هونے والے عہديدارن كى شاندار كاركردگى پر انہیں خراج تحسين پيش كيا گيا کہ انھوں اپنے عرصہ انتخاب میں خوب محنت اور لگن سے کام کیا اور توقع كا اظہار كيا كه آئندہ بھی ادارے کے ساتھ ان کا بهرپور تعاون رهے گا.اس موقع پر تنظيم كے نومنتخب صدر خواجہ ظفر اقبال نے اليكشن كميشنر و سوشل ويلفير آفيسر ملك نثار احمد كو ادارے كى طرف سے سووئنير بهى پيش كيا