آغوش الخدمت آرفن سینٹر میں ایم ٹی بی سے کے زیر اہتمام قایم کردہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی و مرکزی 162

آغوش الخدمت آرفن سینٹر میں ایم ٹی بی سے کے زیر اہتمام قایم کردہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی و مرکزی

آغوش الخدمت آرفن سینٹر میں ایم ٹی بی سے کے زیر اہتمام قایم کردہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی و مرکزی

آزاد کشمیر(بیورو چیف)چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی و مرکزی رہنما جماعت اسلامی آزادجموں وکمشیر عبدالرشید ترابی نے آغوش الخدمت آرفن سینٹر میں ایم ٹی بی سے کے زیر اہتمام قایم کردہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا۔ یہ کمپیوٹر سینٹر 10 کمپیوٹر سمیت دیگر سازوسامان پر مشتمل ہے جس سے اس سینٹر میں رہننے والے 60 کے قریب یتیم بچے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر آغوش ألخدمت فاونڈیشن کے مولانا منان گوہر,

راجہ اعجاز, ایم ٹی بی سی کے ڈیریکڑ پبلک ریلیشنز سردار زرطیف بادشاہ اور زاہد محمود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ایم ٹی بی سی کی جانب سے ان بے سہارا بچوں کے لیے کمپیوٹر لیب کا تحفہ ایک احسن اقدام ہے۔ ایم ٹی بی سی نے ہمیشہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہترین سماجی خدمات بھی سرانجام دی ہیں جس پر تمام مکتبہ فکر کے افراد انکی خدمات کو سراہتے ہیں

۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سماجی تنظیموں کو ایم ٹی بی سی کے نقش قدم پر چلتے ہوے آگے آنا چاہیے اور معاشرے کی بہتری اور لوگوں کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ دریں اثنا انہوں نے ایم ٹی بی سے کے دفتر کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معاینہ کیا جہاں پر انہیں ایم ٹی بی سی کے کام اور معیار کے حوالہ سے بریفنگ دی گی۔ جس ہر انہوں نے ایم ٹی بی سی کی جانب سے باغ جیسے علاقہ میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے پر کمپینی انتظامیہ کی تعریف کی اور آیندہ بھی اسی معیار اور خدمات کو جاری رکھنے کی توقع کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں