مظفرآباد کے علاقے رنجاٹہ کے محلہ خشکڑ شاہ ناڑہ میں منشیات فروشوں کے ڈیرے
مظفرآباد (بیوروچیف ) دار الحکومت مظفرآباد کے علاقے رنجاٹہ کے محلہ خشکڑ شاہ ناڑہ میں منشیات فروشوں کے ڈھیر ، مقامی افراد کے روکنے پر ارباب عرف بھلو والد عبد الرحمن ساکن خشکڑاور وقار والد میر حسین ساکن اوتری نامی شخص کا مقامی افراد کے ساتھ، بدتمیزی ، گالم گلوچ مار پیٹ کرنے اور دھمکیاں دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اہل محلہ نے تھانہ سٹی میں درخواست دائر کر دی ملزمان محلہ کے اندر چشمے پر آنے جانے والی خواتین کو بھی تنگ کرتے ہیں عوام علاقہ کا کہنا تھا
کہ حاجی موڑ سے ایک سال قبل منشیات فروشوں کا جو گروپ گرفتار ہوئے تھے ان دونوں کا تعلق بھی اسی منشیات گروپ سے ہے محلے کے اندر کمسن بچوں کو منشیات پر لگانے کے بعد غیر قانونی ایکٹیویٹی کرتے ہیں ان سے ان کی جان۔ بچائی جائے اہل محلہ نے آئی جی آزاد کشمیر ایس ایس پی مظفرآباد اور آئس ایچ او تھانہ سٹی راشد حبیب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو نوجوان بچوں کو منشیات جیسی لعنت پر لگانے کے ساتھ ساتھ منشیات کا مکرو دھندہ بھی کرتے ہیں اور اہل علاقہ کی بدنامی کا سبب بھی بنتے نہیں