اسلام گڑھ چور آئے روز رٹھوعہ ہریام پل کا مٹیریل چوری کرنے لگے، خلاف فوری اپریشن کرنے کا مطالبہ عوام
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)قومی چوروں کے بعد عام چوروں کی نظروں میں رٹھوعہ ہریام پل ٹھہر گیا،پل کی عدم تکمل پر مقامی قیادت اور عوام کی خاموشی پر چوروں نے رٹھوعہ پل کو میڈیا میں ہائی لائٹ کرنے کی ٹھان لی،چور آئے روز پل کا مٹیریل چوری کرنے لگے،کنگریٹ کی پلیٹوں کے بعد کنگریٹ کی سیفٹی دیواروں کے لیے لگا سریا کاٹ کر لے گئے، انتظامیہ کی کمزور گرفت آئے روز کی بڑھتی چوریوں سے عوام علاقہ شدید تشویش کا شکار،
ڈی آئی جی میرپور اورایس ایس پی میرپور سے چوروں اور ڈاکووں کے خلاف فوری اپریشن کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق رٹھوعہ ہریام پل کا مٹیریل چوری ہونا معمول بن گیا چور کنگریٹ پلیٹوں کے بعد کنگریٹ کی دیواروں کے لیے لگے سریے کو کاٹ کر لے گئے عوام علاقہ نے ڈی آئی جی پولیس میرپور اور ایس ایس پی میرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کے خلاف فوری اپریشن کیا جائے اور انھیں فوری گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی تاکہ بڑھتی ہوئی چوریوں میں کمی واقع ہو سکے اور عوام سکون کی نیند سو سکے اور رٹھوعہ ہریام پل کو بھی مزید آرام کرنے کا موقع مل سکے۔