اہلیان ڈھلہ بجاڑ کا درینہ مطالبہ ایم ایل اے چوہدری قاسم مجید نے پورا کر دیا
اسلام گڑھ(نامہ نگار)اہلیان ڈھلہ بجاڑ کا درینہ مطالبہ ایم ایل اے چوہدری قاسم مجید نے پورا کر دیا، ڈھلہ بجاڑ کی سڑک کی تکمیل مکمل ہو گئی، جس پر نامور سیاسی و سماجی شخصیت ذوالفقار بجاڑوی،چوہدری رخسار، درینہ کارکن پی پی صوفی یعقوب گجر، حاجی خادم حسین، حاجی حنیف، اقبال ڈھلوی،،سرفراز ڈھلوی اور بوستان بھٹی سمیت اہلیان ڈھلہ بجاڑ نے درینہ مطالبہ پورا کرنے پر میڈیا سے اظہار خیالات کرتے ہوئے
کہا کہ ہم وزیرحکومت چوہدری قاسم مجید کے شکر گزار ہیں جنھوں نے تباہ حال سڑک کی تکمیل کا وعدہ اولین منصوبوں میں رکھ کر بڑی جلدی اسے عملی جامہ پہنایا انھوں نے مزید کہا کہ جس طرح حلقہ ایل اے 2 میں تعمیر و ترقی کے ہیرو سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ہیں ہمیں یقین ہے کہ چوہدری قاسم مجید بھی اپنے والد کے نقش قدم پر گامزن ہیں چوہدری مجید نے سیاست کو عبادت سمجھ پوری جان فشانی سے اسے ادا کیا