معروف سیاسی و سماجی شخصیت کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان کو اسپیشل ایڈوائزر برائے وزیراعظم آزادکشمیر تعینات
سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے اس تعیناتی کو کرنل معروف خان سمیت علاقہ کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان کو اسپیشل ایڈوائزر برائے وزیراعظم آزادکشمیر مقرر ہونے پر حلقہ ایل اے 2 اور بالخصوص مڈبینسی میں خوشی کا سماں بندھ گیا ہے
ان کی تعیناتی کو عوام علاقہ نے علاقے کے لیے خوش آئند و عظیم سنگ میل قرار دیا ہے مڈبینسی کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کو اسپیشل ایڈوائزر تعینات کرنے پر صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔