38

بجاڑ ،ڈھلہ ،موہڑہ بھٹیاں سے حضور ﷺ کی آمد کے نعروں سے گونج اٹھا

بجاڑ ،ڈھلہ ،موہڑہ بھٹیاں سے حضور ﷺ کی آمد کے نعروں سے گونج اٹھا

اسلام گڑھ (نامہ نگار) بجاڑ ،ڈھلہ ،موہڑہ بھٹیاں سے حضور ﷺ کی آمد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔گلی محلوں میں حضور ﷺ کے چرچوں سے صدائیں بلند ہورہی تھیں جلوس کی قیادت صاحبزادہ رمضان قاسم ،عابد رضا ،ٹھیکیدار سرفراز احمد ڈھلوی کررہے تھے ۔جلوس میں چودھری محمود احمد سابق پولیس سب انسپکٹر مولوی محمد عارف بجاڑوی ،علامہ عاشق حسین شوک ،صوفی خادم حسین ممبر چنار پریس کلب دیگر علاقہ کے نوجوان بوڑھے ،معززین علاقہ شامل تھے جلوس میںنعرے ،حضور ﷺ کی غلامی میں موت بھی حیات ہے ،جشن عید میلادالنبی ﷺ زندہ باد ،حضور ﷺآئے ہر طرف بہاریں آگئیں

۔مرکزی جلوس میں شامل ہوگیا ۔بعد ازنماز عشاء محفل میلادالنبی ﷺ سے مشتاق الحسن فاروق ،علامہ سید مجتبی سبحانی ،علامہ ریاض ،محمد رمضان قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی پاک ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے ۔آپ ﷺ کی آمد سے ظلم اور اندھیروں کے بادل چھٹ گئے ۔ہر طرف اسلام کا پرچم بلند ہونا شروع ہوگیا ۔کچھ لوگ کہتے ہیں میلاد بنانا جائز نہیں ہمیں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہیے میلاد وہی بناتا ہے جسے اللہ توفیق دیتا ہے ۔حضور ﷺ کا میلاد منانا ۔ہمارے لیے ذریعہ نجات اور آخرت میں کامیابی کا سامان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں