علاقہ جتنا مرضی خوبصورت ہو مگر پانی مسیر نہ ہوتو اسکی خوبصورتی کا کوئی فائدہ نہیں،طفیل قاسمی
اسلام گڑھ (نامہ نگار) پانی کا احترام سب پر واجب ہے پانی اعلیٰ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے ۔اس نعمت کا شکریہ ادا کرنا ہم سب پر واجب ہے ۔پانی کے ناجائز استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور اسکی روک تھام پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر طفیل قاسمی چیئرمین عبداللہ فائونڈیشن نے یا حی یاقیوم ویلفیئر سوسائٹی آزادکشمیر کے زیر اہتمام سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
نظامت کے فرائض سید صابرحسین راجوروی نے سرانجام دیئے جنرل سیکرٹری اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ مولانا آصف جمیل ،خطیب جامع مسجد بارواں چکسواری اختر مصطفوی ،صابر حسین راجووروی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ جتنا مرضی خوبصورت ہو مگر پانی مسیر نہ ہوتو اسکی خوبصورتی کا کوئی فائدہ نہیں پانی کے بغیر انسانی زندگی نا ممکن ہے ۔پانی پر کئی جنگیں ہوئیں بلکہ آج ہمارے پاکستان میں صوبائی سطح پر پانی پر جھگڑاہے تھرپار سندھ ،بلوچستان میں آج بھی پانی نایاب ہے تمام سول سوسائٹیز اس سنگین مسلہ کی جانب اپنی توجہ دیں ۔