پاکستان پوسٹ آفس کی من مانیاں عروج پر ۔انشورنس کی منیاد پوری ہونے پر بھی رقم نہیں دے رہے ، شاہد ساگر
اسلام گڑھ (نامہ نگار )پاکستان پوسٹ آفس کی من مانیاں عروج پر ۔انشورنس کی منیاد پوری ہونے پر بھی رقم نہیں دے رہے ۔میں نے اج سے 17سال پہلے پوسٹل لائف کی لائف انشورنس پالیسی پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے کروائی تھی جس کی معنیاد 15سال تھی جو 2022کو میچور ہوئی تھی ۔دو سال اوپر گزرے گئے پاکستان پوسٹ آفس کے چکر کاٹ کاٹ کہ مگر ہمیں مقررہ رقم تاحال نہیں ملی ۔حکومت آزادکشمیر اورحکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اگر میچور پالیسی کی رقم نہیں دینی اسکے بدلے جمع شدہ رقم ہی دے دیں ۔
ہر بار 2,3اور 6 مہینوں کی پھکی دی جاتی ہے مگر ہمیں بتائی گئی رقم نہیں مل رہی اگر بتائی گئی رقم نہیں دینی ہمارے جمع شدہ رقم ہی دے دیں ۔اب لوگوں کو پاکستانی انشورنس کمپنیوں پر اعتبار اٹھ چکا ہے میری حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ ہماری انشورنس پالیسیوں کی رقوم اداکروا دیں ۔