Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان پوسٹ آفس کی من مانیاں عروج پر ۔انشورنس کی منیاد پوری ہونے پر بھی رقم نہیں دے رہے ، شاہد ساگر

پاکستان پوسٹ آفس کی من مانیاں عروج پر ۔انشورنس کی منیاد پوری ہونے پر بھی رقم نہیں دے رہے ، شاہد ساگر

اسلام گڑھ (نامہ نگار )پاکستان پوسٹ آفس کی من مانیاں عروج پر ۔انشورنس کی منیاد پوری ہونے پر بھی رقم نہیں دے رہے ۔میں نے اج سے 17سال پہلے پوسٹل لائف کی لائف انشورنس پالیسی پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے کروائی تھی جس کی معنیاد 15سال تھی جو 2022کو میچور ہوئی تھی ۔دو سال اوپر گزرے گئے پاکستان پوسٹ آفس کے چکر کاٹ کاٹ کہ مگر ہمیں مقررہ رقم تاحال نہیں ملی ۔حکومت آزادکشمیر اورحکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اگر میچور پالیسی کی رقم نہیں دینی اسکے بدلے جمع شدہ رقم ہی دے دیں ۔

ان خیالات کا اظہار اسلام گڑھ کے معروف آرٹس میوزیشن شاہد ساگر نے پریس نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ آج سے پندرہ سال پہلے پاکستان پوسٹ آفس اسلام گڑھ برانچ میں ،میں نے پندرہ سال کی لائف انشورنس کروائی تھی جو کہ پوسٹل لائف کی تھی جس کی منیعاد 2022کو پوری ہوئی دو سال اوپر گزر گئے پاکستان پوسٹ آفس اسلام گڑھ برانچ ،میرپور برانچ ، جہلم ، لاہور کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں

ہر بار 2,3اور 6 مہینوں کی پھکی دی جاتی ہے مگر ہمیں بتائی گئی رقم نہیں مل رہی اگر بتائی گئی رقم نہیں دینی ہمارے جمع شدہ رقم ہی دے دیں ۔اب لوگوں کو پاکستانی انشورنس کمپنیوں پر اعتبار اٹھ چکا ہے میری حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ ہماری انشورنس پالیسیوں کی رقوم اداکروا دیں ۔

Exit mobile version