141

آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے: صدر مملکت

آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے: صدر مملکت

آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری  نےکہا ہےکہ  آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے، موجودہ صورتحال کا حل نکالنےکے لیے عوام کی شکایات پر  وزیر اعظم پاکستان سے بات کروں گا۔

صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت  ایوان صدر میں اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے۔ 

 ذرائع کے مطابق  اجلاس میں شرکاء نے حکومت اور  وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف شکایات کے انبار  لگا دیے، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے آزادکشمیر کی حکومت کے حوالے سے  مختلف آپشنز  پر غور کیا۔

ایوان صدر  سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال  پر  افسوس کا اظہار کیا اور  پولیس اہلکار کی افسوسناک ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا اور  جھڑپوں میں زخمی تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز  تحمل کا مظاہرہ کریں اور  آزاد کشمیر کے مسائل بات چیت اور مشاورت سے حل کریں، سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں  اور  آزاد کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے۔

فوٹو:@MediaCellPPP
فوٹو:@MediaCellPPP

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو  قانون کے مطابق  پورا کیا جانا  چاہیے،  موجودہ صورتحال کا حل نکالنے کے لیے آزاد کشمیر کے عوام کی شکایات پر وزیراعظم پاکستان سےبات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  صحت، تعلیم، سیاحت اور انفرااسٹرکچر سمیت آزاد کشمیر کی سماجی واقتصادی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

صدرمملکت نے دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے  برابر لانےکی ضرورت  پر  بھی زور دیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=GWJjoD40ti8

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں