138

آکاب نہ صرف آزادکشمیر اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بصارت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ ہے، محمد افضل بٹ

آکاب نہ صرف آزادکشمیر اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بصارت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ ہے، محمد افضل بٹ

میرپور(پی آئی ڈی)26مئی2024ء
پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر محمد افضل بٹ نے کہاہے کہ بصارت سے محروم بچوں کے لئے پروفیسر الیاس ایوب نے آکاب سکول کی صورت میں تعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ قائم رکھا ہے جو انسانیت کی معراج سے کسی صورت کم نہیں ہے۔آکاب نہ صرف آزاد کشمیر و پاکستان بلکہ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کا مثالی ادارہ ہے

جس نے دنیا بھر میں کشمیری اور پاکستانیوں کی شناخت کو پروان چڑھایا اور ریاست جموں و کشمیر کا خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھایا۔یہ پوری قوم کے لئے فخر کی بات ہے۔آکاب سکول کے مسائل کے حل کے لئے اقتدار ک کے اعلیٰ ترین ایوانوں تک پہنچائیں گے اور اس ادارے کے لیے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس خدمات ہمیشہ حاضر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پریس کلب لٹریری اینڈ کلچرل کے زیر اہتمام آکاب سکول فار دی بالائینڈ میں پاکستان کے ممتاز شاعر ڈاکٹر تیمور حسن تیمور کے ساتھ ایک شا م کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب اور مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے اسلام آباد پریس کلب کے سابق صدر محمد نواز رضا،آکاب سکول کے پرنسپل پروفیسر محمد الیاس ایوب اور ساجد یوسف نے بھی خطا ب کیا

جبکہ اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا، حاجی کرامت بھٹی، پاکستان پریس کلب UK کے مرکزی صدر ارشد رچیال،چیف آفیسر ہمایوں رزاق، صدر چیمبر آ ف کامرس سید صابر حسین شاہ، میاں محمد بخش لابریئری کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر قاضی زبیر احمد، سابق صدر ہائی کورٹ بار بابر علی ایڈووکیٹ، صدارتی ڈپٹی ڈائریکٹر نصیر احمد نصیر، سیکشن آفیسر ملک اشفاق احمد، معروف ادیب سجاد حیدر، خالد مجید، حاجی معاذ اللہ، ظفر لودھی، سابق صدر پریس کلب سید عابد حسین شاہ، کھڑی پریس کلب کے سید زاہد حسین شاہ، ڈویژنل انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ آزادکشمیر اور پاکستان کے شعراء معززین علاقہ اور بصارت سے محروم طلباء و طالبات اور سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کے ممتاز شاعر ڈاکٹر تیمو ر حسن تیمور نے اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر محمد الیاس ایوب نے کہا کہ انھوں نے بصارت سے محروم بچوں کو بھیک مانگنے کے بجائے ان کی تعلیم و تربیت کے لیے آکاب سکول قائم کیا جس سے آج بصارت سے محروم کئی بچے PHD، ایم فل اور ماسٹر ڈگری حاصل کر چکے ہیں لیکن مقام افسوس ہے کہ ملازمتوں میں کوٹہ ہونے کے باوجود بھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا جس کی وجہ سے یہ سپیشل بچے اپنے حق سے محروم ہو رہے ہیں اور دوبارہ اپنے ہاتھوں میں کشکول لینے پر مجبور نہ ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ آنکھوں کی روشنی سے محروم یہ طبقہ دوسروں کے لیے وبال جان نہ بنے بلکہ اپنے ہاتھوں سے کما کر دوسروں کو دینے کے قابل ہو سکے۔

پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد افضل بٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ آکاب نہ صرف آزادکشمیر اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بصارت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ ہے جہاں نصابی اور ہم نصابی زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے تمام سہولیات و مراعات موجود ہیں

۔ یہ ادارہ اب بین الاقوامی شہرت اختیار کر چکا ہے ہماری دعا ہے کہ اس ادارے کی تمام مشکلات دور ہوں۔قبل ازین پاکستان پریس کلب UK کے صدر ارشد رچیال نے آکاب سکول کے متعلق تفصیلی ڈکومنٹری پیش کی جب کہ سکول کے بچوں نے حمدو نعت ملی نغمے او ر کلام اقبال پیش کرکے داد حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں