160

مسلم لیگ ن 2026 کے آزاد جموں وکشمیر کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ، راجہ محمد اقبال خان

مسلم لیگ ن 2026 کے آزاد جموں وکشمیر کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ، راجہ محمد اقبال خان

شیفلیڈ( بیوروچیف)مسلم لیگ ن شیفلیڈ کے صدر راجہ محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر صدر جماعت شاہ غلام قادر کی قیادت میں متحد ومنظم ہے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان،چوہدری طارق فاروق،راجہ مشتاق احمد منہاس،راجہ محمد نصیر خان، سردار فاروق سکندر،ڈاکٹر نجیب نقی ودیگر قائدین مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر ممبر مجلس عاملہ راجہ اقبال،راجہ نزاکت بشیر،راجہ اسلم،راجہ فریاد خان،راجہ گل نواز،راجہ جنید خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے آمدہ الیکشن 2026 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا

کہ ان شاء اللہ مسلم لیگ ن 2026 کے آزاد جموں وکشمیر کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی مسلم لیگ ن کے تمام وزراء جو اس وقت حکومت آزاد جموں وکشمیر کا حصہ ہیں ان کو چاہیے کہ وہ عوام کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ان شاء اللہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف دوبارہ صدر مسلم لیگ ن بنیں گے اور پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوامی جماعت ہے

اور اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کئے اور عوام کو ان کی دہلیز پر تمام سہولیات میسر کی ان شاء اللہ پہلے کی طرح اس بار بھی عوام کا اعتماد مسلم لیگ ن پر بڑھتا جا رہا ہے آزاد جموں وکشمیر کے 2026 کے الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور تعمیر وترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں