165

عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 29 مئی 2024ءوزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیشن کا اجلاس ایوان وزیراعظم میں منعقد ہوا. اجلاس میں دیوان علی خان چغتائی, فیصل ممتاز راٹھور, چوہدری عامر یاسین,جاوید اقبال بڈھانوی, وزیر اطلاعات مظہر سعید,سیکرٹری مالیات اسلام زیب, انسپکٹر جنرل پولیس عبدالجبار, سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو لیاقت حسین, پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ظفر محمود خان کے علاوہ دیگر ممبران کمیشن نے شرکت کی.

ڈائرکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی راجہ طاہر ممتاز نے شرکاء کو ایس ڈی ایم اے کے بجٹ, قدرتی آفات کے دوران فرائض کی انجام دہی کے حوا لے سے تفصیلی بریفنگ دی. اجلاس میں کمیشن نے سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ فنڈ سے ریلیف آئٹم کی خرید کی منظوری دی جبکہ کمیشن نے محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی دوران ڈیوٹی فوت ہونے پر ڈیتھ پیکیج دینے کی بھی منظوری دی ہے

۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ ایس ڈی ایم اے کے ملازمین کو ہمہ وقت تیار رہنے کے لئے ٹریننگ اور ریفریشر کورسز کروائے جانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ یہ لوگ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹ سکیں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے.

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی کاکردگی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے. وزیراعظم نے اولین سطح پر میرپور اور مظفرآباد کی سسمک سٹڈی بھی کروانے کی ہدایت کی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ریسکیو کے اداروں کو مزید مشینری فراہم کریں گے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کے دوران بہتر طریقے سے فرائض انجام دے سکیں.انہوں نے کہا کہ تمام مشینری اور ریلیف آئٹم کی خرید ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کی جائے تاکہ اس میں مکمل شفافیت ممکن بنائی جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں