51

شاہراہ نیلم کی عدم تعمیر پر 2لاکھ شہریوں سمیت سیاح کی کثیر تعداد سفری سہولت سے محروم

شاہراہ نیلم کی عدم تعمیر پر 2لاکھ شہریوں سمیت سیاح کی کثیر تعداد سفری سہولت سے محروم

شاردا(نمائندہ خصوصی)شاہراہ نیلم کی عدم تعمیر پر 2لاکھ شہریوں سمیت سیاح کی کثیر تعداد سفری سہولت سے محروم ہوگئی۔شاہراہ نیلم کیلئے 33 کروڑ اورگہوری سڑک کیلئے9 کروڑ ریلیز ہونے کے باوجود کام نہ ہوسکا۔شاہراہ نیلم کاگردوغبار عوام کے لیے وبال جان بن گیا۔ دودھنیال کی سیاسی وسماجی شخصیت ناصرالدین نے کہاہے کہ محکمہ شاہرات سفید ہاتھی بن چکاہے۔ایم ایل اے شاہ غلام قادر کی کاوشوں سے 33 کروڑ روپے شاہرات کو جاری ہونے کے باوجود شاہراہ نیلم کی تعمیر کاکام شروع نہ ہوسکا۔

روزانہ ہزاروں سیاح گھنٹوں کے حساب سے چھوٹے چھوٹے نالوں پر پھنسے ہوتے ہیں۔ محکمہ شاہرات کی ملی بھگت ٹھیکیدار نے شاہراہ گہوری کوتباہ کردیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی گڈ گورننس پرسوالیہ نشان ہے۔ محکمہ شاہرات اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت قوم کو میگاپراجیکٹ سے محروم کرتی ہے جوظلم ہے۔ ایس ڈی اوشاہرات نے وعدہ کیاتھا کہ مئی کے آخرتک گہوری سڑک کادوسراکلومیٹر مرمت کرائیں گئے

۔ 3 کروڑ کامنصوبہ چند لاکھ میں ہضم کردیاگیاہے۔ انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر، ایم ایل اے شاہ غلام قادر سے مطالبہ کیاہے کہ شاہراہ نیلم سمیت گہوری سڑک کی تعمیر فی الفور شروع کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کریں گئے جس کی تمام ترزمہ دار ی محکمہ شاہرات اور متعلقہ ٹھیکیدارپرہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں