58

شارداتاریخی وسیاحتی مقام،پریس کلب کی عمارت شاندار ہونا چائیے، چودھری بنیامین نظامی

شارداتاریخی وسیاحتی مقام،پریس کلب کی عمارت شاندار ہونا چائیے، چودھری بنیامین نظامی

شاردا(نمائندہ خصوصی)نیلم ویلی کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چودھری بنیامین نظامی نے کہا ہے کہ شارداتاریخی وسیاحتی مقام،پریس کلب کی عمارت شاندار ہونا چائیے۔پاکستان وریاست بھر سے سیاحوں کی کثیر تعداد شاردہ آتے ہیں۔ بازوق اور سیاست وصحافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد پریس کلب ضرورآتے ہیں۔ شارداپریس کلب حکومت کاچہرہ تصور ہوتاہے۔ وزیراطلاعات آزادکشمیر سمیت نیلم کے جملہ ممبران اسمبلی اور ڈسٹرکٹ کونسلرشارداپریس کلب کی تعمیر کیلئے کلیدی کردار اداکریں۔ پریس کلب کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے مساہل ہیں۔انھوں نے کہا کہاتحصیل ہیڈ کوارٹر شاردا پریس کلب کی بلڈنگ بہت ضروری ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر شاردہ اپنی پہچان رکھتا ہے آزاد کشمیر کے وزیر اور پاکستان کے وزیر شاردہ میں لازمی آتے ہیں شاردا تاریخی لحاظ سے بہت مشہور ویلی ہے

یہاں پر۔پریس کلب کی بلڈنگ ہونا بہت لازمی ہے۔انہوں نے اپ نے انٹرویو میں کہا۔عرصہ دراز سے دیکھ رہا ہوں۔کوئی بھی پریس کلب کی طرف توجہ نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے مطالبہ ہے کہ شاردا پریس کلب کی بلڈنگ کانوٹیفکیشن جاری کریں اپنے ہاتھ سے تاریخ میں اپ کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق شاردا کا وزٹ کریں انہوں نے کہا کہ شاردہ تاریخ میں بہت مشہور ویلی کا نام ہے انہوں نے کہا کہ خوبصورتی کے لحاظ سے بھی شاردہ جنت کا ٹکڑا ہے نے کہا کہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے وزراء حضرات سے ریکویسٹ کرتا ہوں کہ شاردا کی طرف توجہ دیں پریس کلب کی ڈبل منزل بلڈنگ تعینات کریں انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں لیکن شاردا پریس کلب ہونا بہت ضروری ہے

انہوں نے کہا ضلع نیلم کے صحافی حضرات پریس کلب کے حوالے سے اپنا بیان جاری کریں سیاسی و سماجی رہنما چوہدری بنیامین نظامی نے کہا کہ تاریخ میں دیکھا جائے شاردا پریس کلب کے صدر سردار اورنگزیب نے بڑی محنت کی گلیوں سڑکوں پر کھڑے ہو کر اپنی ویلی کا نام روشن کیا انہوں نے کہا کہ میں ضلع نیلم چیئرمین غلام مجتبی صاحب سے بھی ریکویسٹ کرتا ہوں اور وائس چیئرمین نثار خان صاحب سے بھی ریکویسٹ کرتا ہوں انہوں نے کہا علاقے کے کونسلر حضرات سے بھی ریکویسٹ کرتا ہوں تحصیل ہیڈ کوارٹر شاردا پریس کلب کے لیے کوشش کریں سب کوشش کریں انشائاللہ محنت رنگ لے ائے گی۔//

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں