69

پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر دودھنیال کے عہدیداروں کااہم اجلاس منعقد ہوا

پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر دودھنیال کے عہدیداروں کااہم اجلاس منعقد ہوا

شاردا(نماہندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر دودھنیال کے عہدیداروں کااہم اجلاس منعقد ہوا۔ سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر ومعروف بزنس مین عبدالحمید خان کی عوامی اور سیاسی خدمات کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔ اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل دودھنیال محمد اختر ڈار، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالرشید خان کے علاوہ لوکل کونسلر اور مسلم لیگ ن کے اہم عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی

۔ اجلاس عبدالحمید ہاؤس بیلہ محمد خان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقہ کی بلاتخصیص تعمیروترقی اور مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے باہم مشاورت کی گئی۔ گزشتہ سے پیوستہ روز پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرآف دودھنیال کے مرکزی رکن وسابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالحمید خان کی دعوت خاص پر ان کے گھر میں لیگی اراکین ومقامی نمائندوں کااہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں اہم فیصلہ جات کیئے گئے۔

یونین کونسل دودھنیال میں مسلم لیگ ن کے عہدداروں کی میٹنگ ہوئی جس میں سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالحمید خان کی کاوشوں کو سراہا انھوں نے بلاتفریق لوگوں بغیر سیاسی جماعت کے لوگوں کو پانی کی سہولت فراہم کرنے کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا انھوں نے اپنی گرہ سے خدمت خلق انسانیت کی خاطر اور برف باری میں خواتین کو پانی لانے مئں مشکلات کو کم کرنے اور خواتین کے سر سے گھڑا اتار و پرگرام شروع کیا اجلاس میں عبدالحمید خان کی کوششوں کو سراہا اور دعائیں دی مسلم لیگ ن کے ذمہ داروں نے اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں