102

معروف سماجی شخصیت ، ممتاز مذہبی راہنما اور مشہور معالج ڈاکٹر قاضی عبدالعلیم بوجہ پیرانہ سالی ریٹائر ھو گئے

معروف سماجی شخصیت ، ممتاز مذہبی راہنما اور مشہور معالج ڈاکٹر قاضی عبدالعلیم بوجہ پیرانہ سالی ریٹائر ھو گئے

اسلام گڑھ ( بیورو چیف)معروف سماجی شخصیت ، ممتاز مذہبی راہنما اور مشہور معالج ڈاکٹر قاضی عبدالعلیم بوجہ پیرانہ سالی ریٹائر ھو گئے۔انہوں نے محکمہ صحت عامہ میں چالیس سال کے قریب خدمات انجام دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھلہ اسلام گڑھ کے رہائشی ممتاز مذہبی سکالر، جو ضلع بھر کے بہت سے مقامات پر دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا کام بھی کرتے ہیں، نے محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر میں 1985 میں سروس کا آغاز کیا اور مختلف مقامات پر کار سرکار انجام دینے کے بعد 31 جولائی 2024 کو سروس سے ریٹائر ھو گئے ۔

اسلام گڑھ اور گرد ونواح کے ان کے اعزاء و اقارب کے علاوہ ان کے تلامذہ نے انہیں باعزت چار دہائیاں گزار کر ریٹائر ھونے پر ھدیہ تبریک پیش کیا ۔ ان کے سٹاف نے ان کے حالیہ مقام کار بنیادی طبی مرکز کنیلی میں ایک بھر پور الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس موجودہ ملازمین کے علاوہ سابقہ ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل ھوئے۔ جملہ شرکاء نے عبد الحلیم کو بہترین عرصہ سروس گزارنے اور باعزت ریٹائر ھونے پر مبارک باد پیش کی ۔ استاد محترم نے بھی اپنے سٹاف اور دیگر شرکاء کا بہترین فنکشن رکھنے اور پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں