112

پاکستانی حکمران خدارہ ملک و قوم کو بچانے کی کوشش کریں۔پورے ملک میں افرا تفریخ کا ماحول بنا ہوا ہے، سید صابرحسین راجوروی

پاکستانی حکمران خدارہ ملک و قوم کو بچانے کی کوشش کریں۔پورے ملک میں افرا تفریخ کا ماحول بنا ہوا ہے، سید صابرحسین راجوروی

اسلام گڑھ (نامہ نگار ) پاکستانی حکمران خدارہ ملک و قوم کو بچانے کی کوشش کریں۔پورے ملک میں افرا تفریخ کا ماحول بنا ہوا ہے۔قتل و غارت ڈکیتیاں،ہڑتالیں،دھرنے سے ملکی معشیت بری طرح متاثر ہورہی ہے بلکہ ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے موجودہ حالات کی وجہ سے دشمن کو حکمران خود دعوت دے رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار تنظیم السادات آزادجموں کشمیر مقیم پاکستان کے مرکزی سرپرست اعلیٰ سید صابرحسین راجوروی نے علاقہ کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں اور ذمہ داران عدلیہ اور مسلح افواج کے افسران کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک کے اندر جو سیاستدانوں نے ماحول پیدا کیا اس کنٹرول کرکے امن و امان کو بحال کریں سید صابرحسین راجوروی نے کہاکہ مرزائی کافر ہیں انکومعمولی سی رعایت دینے سے بھی مسلمان مرتد ہوجاتا ہے مسلمان کا پختہ ایمان ہے

کہ نبی ﷺ خاتم النبین ہیں ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا۔اور نبی کا دعویٰ کرنیوالا جھوٹا اور کافر ہے اور وہ مرتد اور کافر ہے ملک میں مزید افرا تفریح پھیلنے سے ملک کا بڑے سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے انہوں نے صدر پاکستان آصف زرداری سے اپیل کی کہ خاموش پالیسی کو ترک کرکے قوم و ملک کی طرف سوچیں اس وقت پورا ملک و پاکستانی قوم کی نظریں آپ پر ہیں اس نازک صورتحال میں اگر آپ نے کردار ادا نہ کیا

تو آپ بھی مجرموں کی صف میں شامل ہونگے۔انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ صبر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی اور مسلکی اختلافات سے بالا تر ہوکر پاکستان ایک قوم بنیں تاکہ جو دشمن پاکستان کے اندر جال بچھائے ہوئے ہیں انہیں بری طرح شکست ہوسکتی ہے۔اگر اتفاق و محبت اور استقامت کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو حالات ہمارے قابو سے باہر ہونے سے بڑا سے بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں