133

خواتین کی بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے پیش نظر موجودہ حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہیے، شازیہ کیانی

خواتین کی بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے پیش نظر موجودہ حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہیے، شازیہ کیانی

مظفرآباد( بیوروچیف)سیکرٹری مالیات سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین کی بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے پیش نظر موجودہ حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہیے اور اس مسئلے کا جلد از جلد کوئی حل نکالا جائے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے مراکز قائم کیے جائیں یا ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے یہ مسائل حل ہوں

۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں آئے روز خواتین پر تشدد اور خودکشیوں جیسے واقعات قابل افسوس ہیں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔خواتین پر جنسی تشدد کی روک تھام اور ان پر تشدد کی روک تھام کے لیے خواتین سیل قائم کیے جائیں خواتین کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے حکومت آزادکشمیر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے

۔انھوں نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد قابل افسوس امر ہے آزاد جموں وکشمیر ایک پرامن خطہ ہے اور خواتین کے ساتھ کسی صورت ناانصافیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور ریاست میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں