119

تحصیل اسلام گڑھ میں جشن آزادی پاکستان کی رنگارنگ تقریبات ۔مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں منعقد ہوئی

تحصیل اسلام گڑھ میں جشن آزادی پاکستان کی رنگارنگ تقریبات ۔مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں منعقد ہوئی

تحصیل اسلام گڑھ میں جشن آزادی پاکستان کی رنگارنگ تقریبات ۔مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں منعقد ہوئی۔ تفصیل جانتے ہیں آذاد کشمیر سے ہمارے بیورو چیف جاوید اقبال بٹ کی اس رپورٹ میں۔ ۔گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ ،پاک کشمیر سائنس کالج اسلام گڑھ،گرلز پرائمری سکول چندروئی ،ہائی سکول جٹی ڈھیری،ہائی سکول پوٹھہ بینسی میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں اسسٹنٹ کمشنر یاسر آفتاب گردیزی،چیئرمین میونسپل کمیٹی انیس رضا،ہائی سکول اسلام گڑھ راجہ منیب افتخار ،

جٹی ڈھیری صدر معلم حافظ نوید اشرف،ہائی سکول پوٹھہ بینسی سعید عالم ،پاک کشمیرکالج پرنسپل بشریٰ صدارت نے کی۔میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں چیئرمین یونین کونسل پوٹھہ بینسی حمزہ اقبال ،وائس چیئرمین ابرار لال،ایس ایچ او نوید صدیق،صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ چودھری محمد الیاس،صدر انجمن تاجراں یونس فائیکو،سابق ایڈمنسٹریٹر تصدق علی رفیقی،ایس ڈی او برقیات اسلام گڑھ راجہ یاسر بشیر،ایس ڈی او کنیلی محمد علی،پروفیسر بلال ڈار نے خصوصی شرکت کی۔میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں 8:58پر سائرن بجایا گیا

۔بعد ازاں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تلاوت و نعت کے بعد اسسٹنٹ کمشنر یاسر آفتاب گردیزی نے کہا کہ میں تحصیل اسلام گڑھ کے عوام کوجشن آزادی پاکستان منانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔پاکستان کی سالمیت میں ہماری بقا ہے۔مضبوط پاکستان اور افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے لازم و ملزوم ہیں ۔میں محکمہ تعلیم ،محکمہب برقیات ،محکمہ مال اور میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ کے جملہ کونسلرز کو شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ انیس رضا نے کہا

مضبوط پاکستان آزادی کشمیر کے لیے پہلا زینہ ہے۔قیام پاکستان نظریہ کی بنیاد پر قائم ہے اور صبح قیامت تک قائم رہے گا۔صدر معلم منیب افتخار نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا مگر ہم اپنے مشن سے پیچھے رہ گے ہیں۔کشمیر آزادی کا منتظر ہے اور ہم نے پاکستان کے ساتھ مل کر کشمیر کو حاصل کرنا ہے۔تمام تقریبات میں سالمیت پاکستان اور آزادی کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں