9 سال قبل سروالی چوٹی سرکرنےکی کوشش کےدوران لاپتہ 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں
9 سال قبل سروالی چوٹی سرکرنےکی کوشش کےدوران لاپتہ 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں
آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا، 9 سال قبل سروالی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے تین لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشوں کو ریکور کرلیا گیا۔ لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال کیل منتقل کردی گئیں۔
انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب نے بتایا کہ اگست 2015 میں سروالی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں عمران جنیدی، عثمان خالد اور خرم شہزاد لاپتہ ہوگئے تھے۔
ایس ڈی ایم اے انچارج کا کہنا تھا کہ سطح سمندر سے 20 ہزار 755 فٹ بلند سر والی چوٹی ‘جو کہ ان تک ناقابل تسخیر ہے’ سے کامیاب ریسکیو کرتے ہوئے لاشوں کو ریکور کیا گیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=og2qLwl-Keo