امید کی کرن ویلفیئر آرگنائزیشن کا خدمت کا سفر جاری بےسہارا اور غریب بچیوں کی شادی جاری
اسلام گڑھ(, جاوید اقبال بٹ سے)امید کی کرن ویلفیئر آرگنائزیشن کا خدمت کا سفر جاری بےسہارا اور غریب بچیوں کی شادیوں کی تقاریب امید کی کرن کے توسل سے جاری،گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں 7 جوڑوں کو زندگی کے نئے سفر پر روانہ کر دیا گیا دلھنوں کو امید کی کرن کی طرف سے سلامی سمیت جہیز کے سامان کا پیکج بھی دیا گیا. رخصتی کی اس تقریب میں اسپیشل ایڈوائزر برائے وزیراعظم آزادکشمیر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان اور راجہ حمید آف ڈربی نے خصوصی شرکت کی اور دلھنوں کو سلامی بھی دی
اس موقع پر امید کی کرن کے ڈونرز سمیت سرکردہ ممبر گلبہار خان، راجہ رزاق، محمد بشارت حسین،محمد شکیل نے تقریب کی ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دیا تقریب میں ثریا مشتاق ویلفیئر ٹرسٹ اسلام گڑھ کے چیئرمین الحاج محمد مشتاق، ڈسٹرکٹ کونسلر توقیر نجب،ماسٹر فضل الرحمان، معروف بنکار محمد ماجد،ماسٹر معین، جنید بھٹی سمیت ممبر پریس فاؤنڈیشن آزادکشمیر محمد کاشف اکبر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اور نوبیاہتے جوڑوں کو دعاؤں کے سائے میں رخصت کیا۔