جس کا دل افغانستان کیلئے دھڑکتا ہو وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا،حاجی عبدالروف خان سیگئی
ہمیں دشمنوں کے اشاروں پر پلنے والے پشتون قوم پرستوں کی کوئی ہمدردی نہیں چاہئے قوم تبدیلی کی خواہ ہیں نوجوان قیادت وقت کی اشد ضرورت ہیعوام مسلط قوتوں کو مسترد کرچکی ہے کرپٹ عناصر نے پشتون علاقوں میں بحران پیدا کئے پشتون قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقوق کیلئے جدوجہد کرے پشتون قوم ذاتی پسند و ناپسند اور مفادات کو بالائے طاق رکھ کر پشتون وطن کی ساکھ کو بچانے کیلئے کردار ادا کریں
پشین (محیب ترین سے) ترین قومی موومنٹ کے سربراہ حاجی عبدالروف خان سیگئی نے کہاکہ جس کا دل افغانستان کیلئے دھڑکتا ہو وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا ہمیں دشمنوں کے اشاروں پر پلنے والے پشتون قوم پرستوں کی کوئی ہمدردی نہیں چاہئے قوم تبدیلی کی خواہ ہیں نوجوان قیادت وقت کی اشد ضرورت ہی عوام مسلط قوتوں کو مسترد کرچکی ہے کرپٹ عناصر نے پشتون علاقوں میں بحران پیدا کئے پشتون قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقوق کیلئے جدوجہد کرے پشتون قوم ذاتی پسند و ناپسند اور مفادات کو بالائے طاق رکھ کر پشتون وطن کی ساکھ کو بچانے کیلئے کردار ادا کریں پشتون عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں صوبے کی ترقی کے دشمن اور مخالفین دہائیوں سے نفرتوں کے پرچار میں لگے ہیں عوام بہتر امیدواروں کو منتخب کرکے ایوانوں میں پہنچائیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترین ہاؤس سیگئی میں عید ملن کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈر حاجی محمد عمر خان ترین امیدوار برائے قومی اسمبلی پشین ملک احسام الدین ترین امیدواراران صوبائی اسمبلی بشیر خان ترین لطف اللہ ترین ملک علاؤالدین ترین اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقرررین نے کہا کہ نام نہاد قوم پرست عناصر پشتونستان تو دور عنایت اللہ کاریز آزاد اور آباد کرکے دیکھائی
آستین کے سانپ کو ہر گز نہیں بخشیں گے قوم کا مستقبل 2018ء کے عام انتخابات سے وابستہ ہے کرپٹ عناصر عوام کو پائی پائی کا حساب دیں سیاست حروف آخر نہیں اتحاد انتخابات کا حصہ ہے ووٹ کا استعمال قومی فریضہ ہے جمہوری انداز سے جیتنے اور ہارنے کا حوصلہ رکھتے ہیں بعض عناصر زر کے زور پر سادہ لوح لوگوں کے ضمیر خرید رہے ہیں ضمیر فروش عناصر پشتون کہلانے کے لائق نہیں بعض سیاسی جماعتیں سازشیں کررہی ہیں کہ عام انتخابات ملتوی ہوجائیں یہ خام خیالی ہم نہیں ہونے دینگے عام انتخابات وقت پر ہوں گے انہوں نے کہا کہ بہتر امیدواروں کے چناؤ ہی سے پشتون علاقوں سے پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے۔