پرامن، صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی،ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی 163

پرامن، صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی،ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی

پرامن، صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی،ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی

انتخابات کے دوران کوئی کوتاہی اور مداخلت ہر گز برداشت نہیں کرئینگے ڈسٹرکٹ میں امن عامہ ہر صورت برقرار رکھا جائیگا امن دشمن قوتوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے لیویز اور پولیس کی نفری ہمہ وقت تیار ہوگی صاف شفاف انتخابات ہماری ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی

پشین (محیب ترین ) ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہا کہ پرامن، صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی پرامن الیکشن کے انعقاد کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائینگے الیکشن کیلئے تیاریاں جاری ہیں الیکشن کی شفافیت کو ممکن بنانا اور ڈسٹرکٹ میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائینگے

ان خیالات کا اظہار انہوں عام انتخابات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران کوئی کوتاہی اور مداخلت ہر گز برداشت نہیں کرئینگے ڈسٹرکٹ میں امن عامہ ہر صورت برقرار رکھا جائیگا امن دشمن قوتوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے لیویز اور پولیس کی نفری ہمہ وقت تیار ہوگی صاف شفاف انتخابات ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنے کے لئے سب کو ایمانداری اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون برقرار رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں