تعلیم کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری
تعلیم ہی کے ذریعے ملک کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں کیا جاسکتا ہے اساتذہ حاضریوں کو یقینی بناکر بہتر طریقے سے اپنی صلاحیتوں کو معماران قوم میں منتقل کریں
مستونگ (محیب ترین)ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں
تعلیم ہی کے ذریعے ملک کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں کیا جاسکتا ہے اساتذہ حاضریوں کو یقینی بناکر بہتر طریقے سے اپنی صلاحیتوں کو معماران قوم میں منتقل کریں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز گورنمنٹ ماڈل سکول لاکی باران کے دورے کے موقع پرکلاس رومز اور زیر تعمیر باؤنڈری وال کا معائنہ کرنے کے بعد اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے سکول اسٹاف اور اساتذہ کی حاضری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں تمام تر حالات کا مقابلہ تعلیم ہی سے ممکن ہے تعلیم کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کرئینگے۔