Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یارو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

یارو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

یارو کے قریب کوئٹہ سے کلی کربلا جانیوالی ویٹس کارکو مخالف سمت سے ڈمپر گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ویٹس کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

پشین (محیب ترین سے) پشین کے علاقے یارو کے قریب ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے ویٹس کار میں میاں بیوی سمیت بیٹی جاں بحق، تین افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق یارو کے قریب کوئٹہ سے کلی کربلا جانیوالی ویٹس کارکو مخالف سمت سے ڈمپر گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ویٹس کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پشین پہنچایا۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال پہنچ کر زخمیوں عیادت کی اور ڈاکٹرز کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت کی اور لیویز فورس کو واقع میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو فوری گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کا حکم بھی دیا۔ یاد رہے جاں بحق افراد کا تعلق پشین کے قریبی علاقے کلی کربلا سے ہے۔

Exit mobile version