Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،ا وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے جنوبی اضلاع کے مجوزہ ترقیاتی پیکج میں شامل مختلف منصوبوں کا جائزہ

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے مجوزہ ترقیاتی پیکج میں شامل مختلف سیکٹرز کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،تجویز کردہ پیکج کا تخمینہ 207286 اور منصوبوں کی تعداد 184 ہے،پیکج میں شامل منصوبوں پر متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا،،ترقیاتی پیکج میں زراعت،آبپاشی ،آبنوشی،صنعت ،مواصلات،ماہی گیری،توانائی ،لائیو سٹاک ،بارڈر ٹریڈ،بلدیات،ایل پی جی/ایل این جی ٹرمینل کا قیام،جیٹیز کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں،پیکج میں شامل قلیل مدتی ،وسط مدتی مدتی اور طویل مدتی منصوں پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا،اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ترقیاتی پیکج کا مقصد جنوبی بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ اضلاع کو دیگر ترقیاتی اضلاع کے برابر لانا ہے،ترقیاتی پیکج میں ایسے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے جنکے سماجی و معاشی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں،وفاقی حکومت کو ترقیاتی پیکج میں اہمیت کے حامل بڑے منصوبوں کو شامل کرنے کی تجویز دیں گے ۔کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر تمام اضلاع کی ماسٹر پلاننگ کی جارہی ہے۔ماسٹر پلاننگ کے تحت ترقی کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر ممکن ہو سکے گی، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کی ترقی سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا،زیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبہ میں مویشی پالنے والوں کو مالی و تکنیکی معاونت کی فراہمی کے منصوبے پیکج میں شامل کیے جائیں۔

Exit mobile version