الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے: مریم کا مطالبہ 180

الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے: مریم کا مطالبہ

الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے: مریم کا مطالبہ

گلگت بلتستان( بیورو چیف)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے۔

گلگت بلتستان: قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل، گنتی جاری

مریم نواز نے گلگت بلتستان کی خواتین کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ الیکشن میں خواتین کی بھرپور شمولیت خوش آئند ہے۔

مریم کا کہنا تھا کہ مشکل موسمی حالات میں گلگت بلتستان کے عوام کو ووٹ ڈالنے پر سلام پیش کرتی ہیں۔

لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں سخت سردی اور برفباری کے باوجود بھی عوام کی بڑی تعداد ووٹنگ عمل کا حصہ بنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں